جنیوا کانفرنس، فرانس کا پاکستان سیلاب متاثرین کیلئے10ملین ڈالر کا اعلان
جنیوا (قدرت روزنامہ)فرانس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی سپورٹ کیلئے10ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے۔جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے امداد کا اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کی حمایت کرناچاہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانس طویل مدت میں پاکستان کی ضرورت کے مطابق مہارت اور مالی امداد فراہم کرتارہےگا۔