سیلاب سے تباہی کا تخمینہ اتنا زیادہ ہے کہ مزید امداد درکار ہے، اسحاق ڈار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تباہی کا تخمینہ اتنا زیادہ ہے کہ ہمیں مزید امداد کی ضرورت ہے . جنیوا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرینِ سیلاب کی بحالی کے لیے لگائے گئے تخمینے میں 50 فیصد پاکستان اپنے وسائل سے خرچ کرے گا .


اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بحالی کے لیے پاکستان کو 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے، مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں . انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا، سیلاب متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک کوششیں جاری رکھیں گے، سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا .
وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کے لیے اسکول موجود نہیں . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب سے زراعت، لائیو اسٹاک اور انفرااسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے، ہم نے اپنے وسائل سے کافی حد تک سیلاب متاثرین کی مدد کی .

. .

متعلقہ خبریں