سیلاب سے تباہی کا تخمینہ اتنا زیادہ ہے کہ مزید امداد درکار ہے، اسحاق ڈار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تباہی کا تخمینہ اتنا زیادہ ہے کہ ہمیں مزید امداد کی ضرورت ہے۔جنیوا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرینِ سیلاب کی بحالی کے لیے لگائے گئے تخمینے میں 50 فیصد پاکستان اپنے وسائل سے خرچ کرے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بحالی کے لیے پاکستان کو 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے، مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا، سیلاب متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک کوششیں جاری رکھیں گے، سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کے لیے اسکول موجود نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب سے زراعت، لائیو اسٹاک اور انفرااسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے، ہم نے اپنے وسائل سے کافی حد تک سیلاب متاثرین کی مدد کی۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

48 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

53 mins ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

3 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

3 hours ago