برطانیہ کا کابل ایئرپورٹ سےشہریوں کے انخلا کا عمل ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ نے طالبان کے کنٹرول کے بعد کابل ایئرپورٹ سے شہریوں کے انخلا کا عمل آج ختم کرنے کا اعلان کردیا . برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نک کارٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ برطانیہ کابل ایئرپورٹ سےشہریوں کے انخلا کا عمل آج ختم کیا جارہاہے .

نک کارٹر نے کہا کہ کابل سے تمام اہل افراد کا انخلا نہیں ہوسکے گا، جو بہت افسوسناک ہے . طالبان سے تعاون کےسوال پر برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نک کارٹر نے جواب دیا کہ برطانیہ صرف عالمی قوانین کی پاسداری کرنے والی حکومتوں سے تعاون کرتا ہے . . .

متعلقہ خبریں