پاکستان کو توقع 8 ارب ڈالرز امداد کی تھی، ملے 11 ارب ڈالرز: وزیرِ داخلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو 8 ارب ڈالرز امداد کی توقع تھی جبکہ 11 ارب ڈالرز کی گرانٹ ملی۔انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرانٹ مثبت پیش قدمی ہوگی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں پنجاب اسمبلی کی عمارت میں داخلے سے نہیں روکا جا سکتا۔
رانا ثنا اللّٰہ نے یہ بھی کہا ہے کہ میں بھی ایک پارلیمنٹیرین ہوں اور عطاء اللّٰہ تارڑ مشیر ہیں، آپ غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہیں۔