جان جاتی ہے تو جائے، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دینگے، خرم شیر زمان


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ جان جاتی ہے تو جائے لیکن بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دینگے۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے “دنیا بول ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے میئر کا امیدوار فائنل کرلیا ہے، عمران خان نے نام فائنل کرلیا صرف اعلان باقی ہے، سب جانتے ہیں کراچی عمران خان کیساتھ ہے۔
کراچی سے متعلق عمران خان کا جلد بیان سامنے آجائے گا
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے 26 ایم پی ایز موجود ہیں، 15 جنوری کے انتخابات کے بعد میئر پی ٹی آئی کا آئے گا، کراچی سے متعلق عمران خان کا جلد بیان سامنے آجائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اتحادیوں نے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی، ان کے الیکشن سے متعلق تمام منصوبے ناکام ہوئے اب یہ دھاندلی کریں گے، دھاندلی نہیں ہونے دیں گے جان جاتی ہے تو جائے، مطالبہ ہے پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے۔
خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ الیکشن میں ایم کیو ایم کی نمائندگی صرف 52فیصد ہے، پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ امیدوار کھڑے کیے ہیں، مخالفین کی جیب کھالی تھی تو انہوں نے اکٹھا ہی ہونا تھا۔
الیکشن میں پی ٹی آئی کی وکٹری واضح ہے
گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں روڑے اٹکانے کے بجائے ایم کیو ایم وفاق سے اپنا اتحاد ختم کرے جبکہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی وکٹری واضح ہے۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی سے کراچی کی تمام سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں جبکہ ایم کیو ایم مزید کراچی کے عوام کے مقدر کے لقمے نہیں کھا سکے گی۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

33 mins ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

40 mins ago

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

46 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

53 mins ago

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

58 mins ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

1 hour ago