اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ انہیں پرانے گانے پسند ہیں کیونکہ وہ انکی والدہ کو پسند تھے . حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ پرانی موسیقی کے ذریعے والدہ کو اپنے آس پاس محسوس کرتی ہیں .
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ پرانے گانے شوق سے سنا کرتی تھیں اسی وجہ سے ان میں بھی پرانے گانوں کی دلچسپی پیدا ہوئی .
View this post on Instagram
سجل علی نے کہا کہ میں والدہ کے ساتھ پرانے گانے گاتی تھی اور اکثر ان سے کہتی تھی کہ آپ ٹھیک سے سُر نہیں لگا رہیں یہ ایسے نہیں ایسے ہے .
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میری والدہ کو پرانا گانا ’ مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو‘ بہت پسند تھا اور وہ اکثر گایا کرتی تھیں تو جب ان کا انتقال ہوا تو میرا پرانے گانوں سے لگاؤ اور بھی بڑھ گیا .
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکی زندگی کا سب سے بڑا نقصان والدہ سے بچھڑنا ہے . سجل اور ان کی بہن صبور دونوں ہی اپنی والدہ کے بے حد قریب تھیں اور ان کے انتقال نے دونوں کی زندگی کو مکمل بدل کر رکھ دیا .