ہریتھک روشن کی دوسری شادی کی تیاریاں شروع


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر ہیرو ہریتھک روشن صبا آزاد سے جلد شادی کرنے والے ہیں، ان کی دوسری شادی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ 1 سال سے تعلقات میں رہنے کے بعد اب بلآخر ہریتھک روشن اور صبا آزاد نے شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ہریتھک کے گھر والوں نے صبا آزاد کو قبول کر لیا ہے اور اب شادی کی تیاریوں کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہریتھک کے گھر والوں نے صبا کو ان کے لیے پرفیکٹ میچ قرار دیا ہے، اس کے علاوہ اداکار کے بچے بھی اس رشتے پر خوش ہیں۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہریتھک اور صبا رواں برس کے آخر تک رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے، دونوں کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے دار اور چند دوست شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ میں سب سے فٹ اداکار ہریتھک روشن آج اپنی 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔