سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچا دیا
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اہم پیغام پہنچا دیا۔ذرائع کے مطابق سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کے گھر پر ان سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر عون چوہدری بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔