بسم اللہ پاکستان !! یوم آزادی کے موقع پر رکشہ سوار خاتون کیساتھ شرمناک حرکت کرنیوالے ملزم کی تصویر جاری ہونے پر اقرارالحسن ایک بار پھر میدان میں آگئے

کراچی (قدرت روزنامہ) یوم آزادی کے موقع پر رکشہ میں سوار خاتون کیساتھ شرمناک حرکت کرنے کے بعد فرار ہونیوالے ملزم کا پولیس نے خاکہ جاری کردیا جس کے بعد سینئر صحافی اور اینکر پرسن اقرارالحسن بھی خاموش نہ رہ سکے اور ایک بار پھر سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا

ٹوئٹر پر اقرارالحسن نے لکھا کہ ” اس بدبخت کو گرفتار کروانا پوری قوم کے لئے ایک چیلنج ہونا چاہئیے، آئیے عہد کریں کہ اس درندے اور اس جیسے باقی بھیڑیوں کو اُن کے قانونی انجام تک پہنچائے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آئیے اس خاکے کو اتنا پھیلائیں کہ اس مجرم کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے۔ بسم اللہ پاکستان !!”


ان کی اس ٹوئیٹ پر ایک صاحب نے لکھا کہ ” اگر اُس لڑکی کی اور وہ ویڈیو بنانے والے شخص کی رائے بھی منظرِ عام پر آجائے تو کوئی حرج ہے کیا بلکہ خواتین کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کرنا آسان ہو جائے گا”۔


لیکن ان کے موقف سے اقرارالحسن نے شاید اتفاق نہیں کیا اور لکھا کہ “بھائی ہم لوگوں (انٹرنیٹ صارفین )نے مینارِپاکستان واقعے کے بعد اس متعلقہ خاتون کے ساتھ جو کیا ہے اب کون لڑکی اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف سامنے آنے کی ہمت کرے گی؟”