اداکاراؤں پر نازیبا الزامات، مہوش حیات بھی عدالت پہنچ گئیں


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی سنگین الزامات کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔مہوش حیات نے میجر(ر)راجا عادل کےخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
سوشل میڈیا پر وی لاگر عادل راجا کی جانب سے سنگین الزامات عائد کئے جانے کے بعد اداکاراؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کی۔یاد رہے اس سے قبل اداکارہ کبریٰ خان نے بھی سندھ عدالت میں وی لاگر عادل راجا کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات سے میرے اور دیگر اداکاراؤں کے وقار کو مجروح کیا ہے۔وکیل کبری خان کا مؤقف تھا کہ ہتک آمیز مواد ہٹانے کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا تھا۔
جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا مواد بلاک کرنے کا حکم دے دیا تھا۔