اداکاراؤں پر نازیبا الزامات، مہوش حیات بھی عدالت پہنچ گئیں


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی سنگین الزامات کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا . مہوش حیات نے میجر(ر)راجا عادل کےخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی .


سوشل میڈیا پر وی لاگر عادل راجا کی جانب سے سنگین الزامات عائد کئے جانے کے بعد اداکاراؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کی . یاد رہے اس سے قبل اداکارہ کبریٰ خان نے بھی سندھ عدالت میں وی لاگر عادل راجا کے خلاف درخواست دائر کی تھی .
جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات سے میرے اور دیگر اداکاراؤں کے وقار کو مجروح کیا ہے . وکیل کبری خان کا مؤقف تھا کہ ہتک آمیز مواد ہٹانے کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا تھا .
جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا مواد بلاک کرنے کا حکم دے دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں