کریتی سینن اور کارتیک آریان کی نئی فلم ’شہزادہ‘ کی شوٹنگ مکمل


ممبئی(قدرت روزنامہ)کریتی سینن اور کارتیک آریان کی نئی فلم ’شہزادہ‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی عکسبندی ختم ہوگئی ہے۔
ایک تصویر میں کارتیک اور کریتی ہدایتکار روہیت دھون کے ساتھ پوز دے رہے ہیں۔فلم کے دیگر اداکاروں میں منیشا کوائرالا اور ساؤن شامل ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)


کریتی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح خوشی اور دکھ کی ملی جلی کیفیت ہے، اداسی اس لیے ہے کیونکہ یہ خوبصورت سفر ختم ہوگیا ہے، خوشی اس لیے کہ ہم یہ کام آپ کے سامنے جلد پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ ’شہزادہ‘ 10 فروری کو ریلیز ہوجائے گی۔