کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ معروف جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی طلاق کے بعد پہلی رومانوی فلم ’بے بی لیشیس‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا .
اس فلم میں سائرہ یوسف صبیحہ جبکہ شہروز سبزواری عمر کا کردار نبھا رہے ہیں، عیسیٰ خان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سچی لو اسٹوری پر مبنی ہے .
View this post on Instagram
فلم کے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم میں بیک وقت رومنس ، ایکشن ، ٹریجڈی ، کامیڈی بریک اپ سمیت مختلف رنگ نظر آئیں گے .
فلم کے مرکزی اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کے علاوہ عامر قریشی ، سلمان شیخ (مانی )، آدی سمیت دیگر شامل ہیں . فلم ویلینٹائن کے موقع پر 10 فروری کو ریلیز ہونے جارہی ہے .