پرویز الہٰی کو مونس کی طرح بھاگنے نہیں دیں گے، عطا تارڑ


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی تمہیں مونس کی طرح بھاگنے نہیں دیں گے، ان کو 186 ووٹ لینے ہوں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اعتماد کے ووٹ سے نہ بھاگ سکتے ہیں نہ چھپ سکتے ہیں، پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اپنے بیٹے کے پاس باہر جانا چاہتے ہیں، آپ ووٹ لو یا گھر جاؤ، تیسرا آپشن نہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی باہر نہ جائیں، وہ وزیر اعلیٰ ہیں، وہ باہر جانے سے گریز کریں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آٹے کا بحران ہے انہیں کوئی پرواہ نہیں، سادہ اکثریت والا وزیرِ اعلیٰ منتخب ہو گا، تاخیر ہو سکتی ہے، ناکامی پرویز الہٰی کا مقدر ہے۔وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ اچھا نہیں لگتا وزیرِ اعلیٰ کا نام نو فلائی فہرست میں آئے۔