پاکستان

اگر رقم خوردبرد کا خدشہ ہوتا تو 10 ارب ڈالر کا اعلان نہیں ہوتا، وزیراعظم شہباز شریف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر رقم خوردبرد کا خدشہ ہوتاتو10 ارب ڈالر کا اعلان نہیں ہوتا، مخالفین نے ہمارے خلاف بدترین پروپیگنڈا کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی جہاں 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ 4.2 ارب ڈالر امداد کا اعلان اسلامک ڈیولپمنٹ بینک نے کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ورلڈ بینک نے 2 ارب، ایشین انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ بینک نے 1 ارب ڈالر کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ اے ڈی بی نے 500 ملین ڈالر جبکہ اٹلی نے 23 ملین یورو اور جاپان نے 77 ملین ڈالر کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ قطر نے 25 ملین ڈالر اور سعودی عرب نے 1 ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں