کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین اس وقت پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور وہ زیادہ تر ایسے کرداروں کا انتخاب کرتی ہیں جن میں کوئی بنیادی پیغام موجود ہو . سونیا حال ہی میں نئی فلم ٹچ بٹن میں بھی نظر آئیں جس میں انہوں نے فرحان سعید، ایمان علی اور فیروز خان کے ساتھ کام کیا اور خوب داد سمیٹی .
حال ہی میں ایک مارننگ شو کے دوران سونیا حسین نے اپنے کیرئیر کی شروعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بطور ماڈل پہلے کمرشل کیلئے کتنی تنخواہ ملی تھی .
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ جب انہیں پہلا کمرشل ملا اس وقت ان کے بال بہت لمبے تھے ان سے کہا گیا کہ انہیں ایک شاٹ میں لمبے جبکہ دوسرے شاٹ میں بال کٹوا کر چھوٹے کرنے ہوں گے .
سونیا نے اس کیلئے فوری حامی بھرلی اور بال کٹوا لیے کیونکہ انہیں اس کمرشل کیلئے 1 لاکھ روپے ادا کئے گئے تھے جو اس وقت کی ایک بہت بڑی رقم تھی .
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے گھر والے خاص طور پر ان کے والد چھوٹے بالوں میں انہیں دیکھ کر حیران ہوگئے کیونکہ ان کے والد سونیا کے لمبے بال بہت پسند تھے مگر وہ خوش تھیں کیونکہ ان کیلئے لمبے بال سنبھالنا مشکل ہوتا تھا اور انہیں پہلے کمرشل پر 1 لاکھ روپے کی بڑی رقم ملنے کی بھی بےحد خوشی تھی .