انوپم کھیر نے شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے مشہور اداکار انوپم کھیر نے پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی گھر کے ساز و سامان کو موسیقی کے آلات بناکر میوزک بینڈ بنانے والے پاکستانی بچوں کی ویڈیو کو بھارتی قرار دینے والے بھارتی فنکار انوپم کھیر نے گلوکار شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔چند روز قبل معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر نے بھی ٹوئٹر پر یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو بھارت کے ایک گاؤں کی ہے۔ بعدازاں دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو بھارت میں وائرل ہوگئی۔پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی درستگی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر انہیں ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے ،سر! انوپم کھیر یہ ویڈیو شیئر کرنے کے لیے شکریہ !میں نے یہ ویڈیو کچھ دن پہلے شیئر کی تھی۔

آپ کا کہنا ہے کہ یہ باصلا حیت بچے بھارت کے ہیں لیکن میں آپ کی اصلاح کرنا چاہتا ہوں کہ ان بچوں کا تعلق درحقیقت ہنزہ پاکستان سے ہے۔ میں ان بچوں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور انہیں وہ تمام آلات موسیقی بھیجے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہے۔بعدازاں انوپم کھیر نے شہزاد رائے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں غلط تھا، آپ ٹھیک تھے، میری تصحیح ہوئی۔بھارتی اداکار نے کہا کہ مجھے اس ویڈیو نے بہت متاثر کیا، ان بچوں کے شوق کو پروان چڑھانے میں مدد کرکے آپ بہت زبردست کام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو 16 مئی 2014 کی ہے جسے ہنزہ کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کی تھی جس میں بچے آو بچو سر کرائیں تم کو پاکستان کیکی دھن بجا رہے ہیں۔