200 روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر 12 سالہ بچے کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا گیا
رحیم یار خان(قدرت روزنامہ)کباڑئیے نے 200 روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر 12سالہ بچے کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا گیا۔
سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلٰی اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد واقعہ کے حوالے سے اطلاع ملنے پر تشدد کا شکار بچے کے گھر پہنچیں اورمتاثرہ بچے کو مکمل قانونی معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔سارہ احمد کا کہنا تھا کہ 12سالہ معصوم بچے کو 200 روپے قرض واپس نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،200روپے قرض کے عوض کباڑیے نے معصوم بچے کو زنجیر سے باندھ کر قید کر لیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12سالہ بچے کو زنجیروں سے آزاد کرالیا۔پولیس کی جانب سے کباڑیے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔