وقت آگیا انتخابات کا اعلان کیا جائے، شاہ محمود


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر پرویز الہی کو اعتماد کا ملا، اپوزیشن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے بھی لوگ آئے، پنجاب اسمبلی میں اسلام آباد جیسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے وکلا نے عمدہ طریقے سے عدالت میں قانوی جنگ لڑی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت ناکام ہوچکی ہے، ہمیں اسمبلی میں 186 ووٹ درکار تھے اور 186 ووٹ ہی حاصل کرلئے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسمبلی میں کون موجود تھا اور کون نہیں اس کا ریکارڈ سی سی ٹی وی میں موجود ہے، ہار کو تسلیم کرنا جمہوریت ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کو غیر یقینی صورتحال سے نکالا جائے اور انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، حالات بہت تیزی سے بدل رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی کی صورتحال سب کے سامنے ہے، ایم کو ایم نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔