وزیرداخلہ کو تخت لاہور لینا تھا (ن ) لیگ کا تابوت لے کرواپس گئے، شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کوتخت لاہور لینا تھا (ن) لیگ کا تابوت لے کر واپس گئے۔شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست کو ان کے اپنے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا۔ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے اور عنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کریں گے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ان کو سمجھ آجانا چاہیے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔ تحریک اعتماد کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی۔ وزیرداخلہ نے تخت لاہور لینا تھا وہ (ن) لیگ کا تابوت واپس لے آئے۔