نادیہ خان نے یوٹیوبر نادر علی کے شو میں مہمان بننے سے کیوں انکار کیا؟


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی یوٹیوبر نادر علی کے شو میں مہمان بننے سے انکار کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نادیہ خان نے بتایا کہ انہیں نادر علی کی ٹیم نے متعدد بار مدعو کیا ہے لیکن انہوں نے جانے سے انکار کر دیا ہے اور وہ ان کے پوڈ کاسٹ میں مہمان نہیں بنیں گی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)


انہوں نے کہا کہ وہ ایسے شوز میں شرکت کرنا پسند کرتی ہیں جہاں کوئی سنسنی خیزی نہ ہو اور اس لیے وہ نادر کے پوڈ کاسٹ میں نہیں جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے شو میں آنا چاہتی ہیں جہاں وہ آزادانہ طور پر اپنی بات کہہ سکیں اور وہ پُر سکون ہوں اور وہ کبھی بھی کسی ایسے شو میں نہیں جائیں گی جہاں انہیں متنازعہ باتیں کہنے پر مجبور کیا جائے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)


نادیہ خان نے کہا کہ وہ شو میں عزت حاصل کرنے جاتی ہیں، بے عزتی کروانے نہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیوبر اور بلاگر چند ویوز اور ڈالرز کے لیے اداکاروں کی نجی زندگی پر جھوٹی ویڈیوز بناتے ہیں، انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ اس چیز کا کتنا عذاب ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)