میشا شفیع نے اپنی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کو دِکھا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے مداحوں کو اپنی نئی فلم’موسٹیچ‘ کی پہلی جھلک دِکھادی ہے . میشا شفیع نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی فلم ’موسٹیچ‘ سے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے .


اس تصویر میں اُنہیں لانگ کوٹ کے ساتھ سر پر اسکارف پہنے ہوئے کافی سنجیدہ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Meesha Shafi (@meesha.shafi)


اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلم ’موسٹیچ‘ کی پہلی جھلک ہے، میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ یہ خوبصورت فلم جو کہ میں نے بہت سارے خوبصورت اور محنتی لوگوں کے ساتھ کی تھی، اس سال ممتاز ساؤتھ بائے ساؤتھ ویسٹ فیسٹیول میں’نیریٹیو فیچر کومپیڈیشن‘ سیکشن میں منتخب ہوگئی ہے!‘
واضح رہے کہ فلم کی کہانی ایک 13 سالہ لڑکے الیاس کے گرد گھومتی ہے، جسے کیلیفورنیا میں اپنے اسکول میں مونچھوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں