جان ابراہم کی شاہ رخ خان سے متعلق سوال سے بچنے کی کوشش


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت میں بالی ووڈ اداکار جان ابراہم ایک پریس کانفرنس کے دوران شاہ رخ خان سے متعلق سوال سے بچنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جان ابراہم سے فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کی باڈی سے متعلق سوال پوچھنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے جواب نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوراً ہی کہا کہ اگلا سوال پوچھیں۔
رپورٹس کے مطابق ایک سوال کا جواب دینے کے بعد جب دوبارہ شاہ رخ خان کی فٹنس اور باڈی سے متعلق جان ابراہم سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے پھر سے اس سے بچنے کی کوشش کی اور پریس کانفرنس ختم کر کے چلے گئے۔
واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ 25 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے جس کی کئی ممالک میں ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔بالی ووڈ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔