وکلا 9 ستمبر کو سپریم کورٹ کے باہر بھرپور احتجاج کرینگے، صدرSCBA کا رجسٹرار کو خط

(قدرت روزنامہ)9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دوران وکلا کی ہڑتال اور احتجاج کے معاملہ پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لطیف آفریدی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ۔9 ستمبر کو سپریم کورٹ کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ خط کے متن کے مطابق 21 اگست کو کراچی میں منعقدہ آل پاکستان لائرز کنونشن میں 9 ستمبر کو احتجاج کا فیصلہ کیا گیا,9 ستمبر کو ملک بھر کی عدالتوں بشمول سپریم میں وکلا پیش نہیں ہونگے,9 ستمبر کو سپریم کورٹ کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ وکلا کے احتجاج کے دوران ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن لاہور ہائیکورٹ کی جج عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری پر غور کرے گا۔جونیئر جج کی تقرری کیخلاف ملک بھر کے وکلا نے ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ:صدارتی آرڈیننسز کے خلاف ن لیگ نے متفرق درخواست دائر کر دی

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

1 hour ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

1 hour ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

2 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

2 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

2 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

2 hours ago