سونیا حسین کو پہلے کمرشل کا کیا معاوضہ ملا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے پہلے کمرشل سے ملنے والے معاوضے کے بارے میں ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔سونیا حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ پہلےکمرشل کے لیے مجھے اپنے لمبے بال کٹوانے کے لیے کہا گیا تو میں نے جواب دیا کہ پیسے مل رہے ہیں نہ تو بال کاٹ دیں، جس کے بعد میرے لمبے بال کاٹ کر کندھے تک کردیئے گئے تھے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس کمرشل کے لیے مجھے ایک لاکھ روپےملے تھے جس کے بارے میں سن کر میرے اوسان خطا ہو گئے تھے۔سونیا حسین نے اپنی بات کو مکمل کرتے ہوئے کہا کہ لمبے بالوں کے بعد چھوٹے شولڈر کٹ ہیراسٹائل کے ساتھ مجھے دیکھنا میرے گھر والوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہ تھا۔