کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما خرم شیر زمان نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلےکا خیر مقدم کیا ہے . واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی .
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے . اس فیصلے سے متعلق خرم شیر زمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم عوام کا سامنا کرے .
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دھمکیوں سے کراچی کے عوام ڈرنے والے نہیں . خرم شیر زمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیرجانبدار رویہ اختیار کرکے آئین کو سرخرو کیا، سندھ حکومت کی سربراہی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں .