ہم نے سنا ہے گورنر پنجاب کوئی شرارت کرنا چاہتے ہیں، مسرت جمشید چیمہ
لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ہم نے سنا ہے گورنر پنجاب کوئی شرارت کرنا چاہتے ہیں۔زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اسمبلی توڑنے سے متعلق گورنر پنجاب آئین پر مبنی فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سنا ہے یہ کوئی شرارت کرنا چاہتے ہیں، گورنر پنجاب کو پہلے بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پنجاب حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ آئین کے معاملات طے شدہ ہوتے ہے، عزت سے اسمبلی تحلیل کر دیں تو بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عزت سے فیصلہ نہیں کریں گے تو سو پیاز اور جوتے بھی کھانا پڑیں گے۔مسرت جمشید چیمہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر ریڈ لائن لگنا باقی ہے، جو عوام لگائیں گے۔