شیخ رشید مسجد نبوی ہنگامہ آرائی کیس میں بری


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) عدالت نے شیخ رشید کو مذہبی منافرت کیس میں بری کر دیا . راولپنڈی کی سول عدالت میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف مذہبی منافرت کیس کی سماعت ہوئی .

سول جج محمد عارف نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بری کر دیا .
ان کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق بھی اس کیس میں بری ہوگئے . عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مقدمہ غیر قانونی ہے دونوں ملزمان بے گناہ اور بے قصور ہیں . دونوں کے خلاف سعودی عرب میں مسلم لیگی وزراء کے خلاف نعرے بازی پر پنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں