الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر عمل کے پابند ہیں، شرجیل میمن


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر عمل کے پابند ہیں . یو نیوز سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کے لیے ہمیشہ تیار تھی .

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تحریری مؤقف کے بعد ردعمل دیں گے، الیکشن کمیشن کا مؤقف دیکھنا ضروری ہے، اس سے پہلےکچھ کہنا قبل از وقت ہے .
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آرڈیننس اس طرح نہیں آتے اس کے لیے مطلوبہ معاملات درکار ہوتے ہیں، ایم کیوایم کو حلقہ بندیوں پر اعتراضات تھے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے اعتراضات دور کردیے ہیں،ان کے خدشات پر سندھ حکومت نے اپنا کردار ادا کیا، ہم نے حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو بتایا .
ایم کیوایم کے تحفظات سے متعلق شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نے کسی سے کوئی غلط بیانی نہیں کی، الیکشن کمیشن کو پہلے ایک خط لکھا پھر دوسرا خط بھیجا، جو کر سکتے تھے کر لیا . واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست پر غور کے لیے اجلاس ہوا .
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے . ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں