دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا . کراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت کی تیسری، سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی .


ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 18 جنوری کو سنایا جائے گا . یاد رہے کہ ایف آئی اے کے مطابق انہوں نے ملزمہ دانیہ شاہ کو مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں