کانیے ویسٹ نے کم کارڈیشین سے طلاق کے چند ماہ بعد دوسری شادی کرلی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف امریکی گلوکار کانیے ویسٹ نے ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین سے طلاق کے چند ماہ بعد ہی دوسری شادی کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کانیے ویسٹ نے طلاق کے معاملات مکمل ہونے کے 2 ماہ بعد دوبارہ شادی کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 45 سالہ امریکی گلوکار نے گزشتہ ہفتے ایک نجی تقریب میں اپنے فیشن برانڈ کے ساتھ کام کرنے والی خاتون بیانکا سنسوری سے شادی کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کانیے ویسٹ کو کئی مرتبہ بیانکا سنسوری کے ساتھ دیکھا بھی جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ کم کارڈیشین نے 7 سال کی شادی کے بعد 2021ء میں کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔کانیے ویسٹ اور کم کارڈیشین 4 بچوں کے والدین بھی ہیں جو طلاق کے بعد مشترکہ طور پر ان کے نگران بھی ہیں۔