سالگرہ مبارک، درفشاں سلیم کتنے برس کی ہوگئیں؟


کراچی (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم آج اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔پاکستان کی معروف اداکارہ آج اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہی ہیں جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر چند تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اپنی 27 ویں سالگرہ کے حوالے سے مداحوں کو بتایا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)


اےآر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے کیسی تیری خودغرضی کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ درفشاں نے لکھا کہ میرے اردگرد رہنے والے تمام لوگوں کا شکریہ جو مجھے اپنی دعاؤں میں یار رکھتے ہیں۔انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ دعاؤں سے ہی زندگی آگے بڑھتی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی شوبز کے ستاروں نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی جس میں وجاہت رؤف ، میکال ذولفقار، دینو علی ، طارق امین ، منیب نواز سمیت شوبز شخصیات اور درفشاں کے مداحوں نے دعائیہ کومنٹس کیے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔