میرب علی کی سادگی مداحوں کو بھا گئی
کراچی (قدرت روزنامہ)معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر و اداکارہ میرب علی کی سادگی مداحوں کو بھا گئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے چند روز قبل تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پرجوش ہوں، درد گانا فائنل ریلیز ہوگیا ہے.
View this post on Instagram
میرب علی نے گلابی رنگ کے عروسی لباس میں بھی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے جیولری بھی پہن رکھی ہے، اداکارہ کو تصاویر میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے پوسٹ میں ڈیزائنر کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ میرب نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
میرب علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
قبل ازیں میرب علی نے انٹرویو میں کا تھا کہ ’ان کی زیادہ تر زندگی بیرون ملک گزری ہے لیکن کیریئر کا آغاز ملک سے ہی کیا، یقین ہے کہ عمر کے حساب سے بہترین کردار مل جائیں گے۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔