لیاری میں ساڑھے 12 بجے تک پولنگ شروع نہ ہوئی: علی عزیز جی جی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی علی عزیز جی جی کا کہنا ہے کہ کراچی میں لیاری کی نیا آباد یوسی 11 میں دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پولنگ شروع نہیں ہو سکی تھی۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ کئی پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے قبضہ کرلیا جس کی وجہ سے ہم نے وہاں پولنگ رکوا دی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے عمر حمید صاحب کو اور آئی جی کو بھی اطلاع دی لیکن انہوں نے سن کر معاملے کو ٹال دیا۔پی ٹی آئی کے رکنِ صوبائی اسمبلی نے انتخابی عمل میں بدمزگی پر کہا کہ یہ الیکشن نہیں فراڈ ہے۔