عمران خان کو سیاست سیکھنے کیلئے مزید 20 سال درکار ہیں: فیصل کریم کنڈی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاست سیکھنے کے لیے مزید 20 سال درکار ہیں۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اپنے انجام تک پہنچ چکی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبرانِ قومی اسمبلی کی بڑی تعداد مستعفی نہیں ہو گی۔پی پی پی رہنما نے مزید کہا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان آئندہ قومی اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کی حکومت عمران خان کی لوٹ مار کا ذریعہ ہے۔