عمران خان کو سیاست سیکھنے کیلئے مزید 20 سال درکار ہیں: فیصل کریم کنڈی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاست سیکھنے کے لیے مزید 20 سال درکار ہیں . ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اپنے انجام تک پہنچ چکی ہے .


ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبرانِ قومی اسمبلی کی بڑی تعداد مستعفی نہیں ہو گی . پی پی پی رہنما نے مزید کہا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان آئندہ قومی اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے .
فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کی حکومت عمران خان کی لوٹ مار کا ذریعہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں