اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے عوام نے شہری سندھ پر قبضے کا منصوبہ ناکام بنا دیا . اپنے بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کے عوام کے لیے آج کا دن ایک خاموش ریفرنڈم ہے .
انہوں نے کہا کہ عوام نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنے گھروں میں بیٹھ کر جعلی الیکشن کی قلعی کھول دی . خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے شہری سندھ کے حقوق پر غاصب لوگوں کو ایک بار پھر ناکام کر دیا .
ایم کیو ایم کے کنوینر نے مزید کہا کہ ہم جعلی حلقہ بندیوں اور ناقص ووٹر لسٹ کے خلاف پچھلے 6 ماہ سے ہر دروازے پر گئے . خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ آج شام 5 بجے تک ہم سب مل کر اس جعلی انتخابات کو ناکام بنائیں گے .