ممبئی کا ٹریفک اذیت ناک ہے: سونم کپور


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارتی شہر ممبئی کے ٹریفک کو اذیت ناک قرار دے دیا . بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ اداکارہ کا سفر کے دوران بُرا دن گزرا جس کا غصہ انہوں نے سوشل میڈیا پر نکالا .


سونم کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ممبئی کی آلودگی اور ٹریفک کے مسائل پر بات کی . بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جوہو میں اپنے گھر سے بینڈ اسٹینڈ کا سفر کر رہی تھی جس کے لیے مجھے ایک گھنٹے کا وقت لگا، ممبئی میں گاڑی چلانا اذیت ناک ہے .


انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ شہر میں بہت زیادہ تعمیراتی کام اور جگہ جگہ کھدائی نے آلودگی میں اضافہ ہی کیا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے؟

. .

متعلقہ خبریں