منحرف ارکان رابطہ کر رہے ہیں مگر اب ملاقات کی ضرورت نہیں، فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان رابطہ کر رہے ہیں مگر اب ملاقات کی ضرورت نہیں، ان کو شوکاز پارٹی کی طرف سے دیا گیا ہے اس کا جواب دیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں بحران آتا ہے تو الیکشن کی طرف جایا جاتا ہے، امید ہے تحریک انصاف آج نگراں سیٹ اپ کے لیے نام فائنل کر لے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات میں مشاورت ہوگئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب آرٹیکل 224 کا معاملہ شروع ہوگیا ہے، ہماری خواہش ہے ن لیگ کوئی ایسا نام دے جسے ہم فائنل کرلیں۔