وزیرِ اعلیٰ سندھ کی مصنوعی مہنگائی کی جانچ پڑتال


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی جانچ پڑتال کی ہے۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اضلاع میں اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کریں۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اشیاء کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی جائے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ نے آج خود سبزیوں اور پھلوں کی فہرست کا جائزہ لیا ہے۔مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سبزیوں اور پھل کے داموں کی فہرست مارکیٹس جا کر چیک کروں گا۔