برآمدی صنعت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرخزانہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برآمدی صنعت کی ترقی ہماری حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔
Export Industry is one of Highest Priority of our Govt. Five (previously) Zero Rated Export Oriented Sectors & all other Exporters will be given complete facilitation for import of Raw Material, Parts and Accessories to meet their Export requirements . #Pakistan_Exports_First
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) January 16, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ زیرو ریٹڈ شعبوں کو ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے برآمدکنند گان کی ضرورت کے مطابق خام مال ،پرزوں اور دیگرمتعلقہ سامان کی درآمد کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی برآمدی صنعت کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرنا ہماری حکومت ترجیحات میں سرفہرست ہے۔