ہُما قریشی کا انوراگ کشپ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ ہُما قریشی نے ہدایتکار انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا۔مشہور بالی ووڈ فلم گینگ آف واسع پور سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ہما قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ہدایتکار انوراگ کشپ کی نئی فلم ’آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت‘ کے گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ہدایتکار کےخلاف ان کا گانا چرانے پر مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اداکارہ نے گانے کا کلپ شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ’میں امیت تریودی اور انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کروں گی کیونکہ انہوں نے میرا گانا چرایا ہے‘۔انوراگ کشپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ ’ہاہاہا اور میں اسے کبھی ریلیز نہیں کروں گا۔‘

ان دونوں کے درمیان جاری اس دلچسپ مکالمے کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یقیناََ یہ اس فلم اور گانے کی تشہیری مہم کا حصہ ہے اور اس ہی کیلئے انوراگ کشپ اور ہُما قریشی اس طرح بات کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ انوراگ کشپ کی نئی فلم ’آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت‘ کا ٹیزر کو 22 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا فلم کے ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی کہانی ایک ریڈیو جاکی اور نوجوان لڑکی کے درمیان محبت پر مبنی ہے۔فلم میں الایا ایف اور کرن مہتا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ اسے 3 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Recent Posts

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

7 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

32 mins ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

38 mins ago

پی ٹی آئی کارکنان کے پی حکومت سے ناراض کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں اور پارٹی کے ہر احتجاج…

54 mins ago

امریکا، ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر…

1 hour ago

سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ کے عوام کو سندھ روڈ ٹرانسپورٹ…

1 hour ago