پی ڈی ایم آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہر ہ کرے گی، تیاریاں مکمل

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہر ہ کرے گی جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شرکا سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، آفتاب شیرپاو اور پروفیسر ساجد میر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا خطاب متوقع ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جلسہ گاہ میں سیاسی قائدین کے لیے 25 فٹ اونچا اور 75 فٹ چوڑا سٹیج بنایا گیا ہے جبکہ شرکاءکے لیے ہزاروں کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں جبکہ خواتین کے لیے بھی خصوصی حصہ بنایا گیا ہے اور سٹیج کے ساتھ ہی خواتین کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں، خواتین کی کرسیوں سے آگے ڈنڈے لگائے گئے ہیں۔

جلسے کی سیکیورٹی کے حوالے سے ترجمان پولیس نے بتایا کہ پولیس کے 25 سینئر افسران، 65 ڈی ایس پیز اور 3 ہزار 748 اہلکار تعینات ہوں گے،جلسے میں ایس ایس یو کی 30 خواتین کمانڈوز سمیت 93 خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گی جبکہ ایس ایس یو کے افسران سمیت 440 کمانڈوز بھی جلسے کی سیکیورٹی کے لیے موجود ہوں گے۔

Recent Posts

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

7 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

15 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

28 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

36 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

46 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

54 mins ago