پی ڈی ایم آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہر ہ کرے گی، تیاریاں مکمل

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہر ہ کرے گی جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں . شرکا سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، آفتاب شیرپاو اور پروفیسر ساجد میر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا خطاب متوقع ہے .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جلسہ گاہ میں سیاسی قائدین کے لیے 25 فٹ اونچا اور 75 فٹ چوڑا سٹیج بنایا گیا ہے جبکہ شرکاءکے لیے ہزاروں کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں جبکہ خواتین کے لیے بھی خصوصی حصہ بنایا گیا ہے اور سٹیج کے ساتھ ہی خواتین کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں، خواتین کی کرسیوں سے آگے ڈنڈے لگائے گئے ہیں . جلسے کی سیکیورٹی کے حوالے سے ترجمان پولیس نے بتایا کہ پولیس کے 25 سینئر افسران، 65 ڈی ایس پیز اور 3 ہزار 748 اہلکار تعینات ہوں گے،جلسے میں ایس ایس یو کی 30 خواتین کمانڈوز سمیت 93 خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گی جبکہ ایس ایس یو کے افسران سمیت 440 کمانڈوز بھی جلسے کی سیکیورٹی کے لیے موجود ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں