وزیرِ اعلیٰ کے پی آج رات 12 بجے سے قبل اسمبلی توڑنے کی سمری بھیج دینگے: بیرسٹر سیف


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان آج رات 12 بجے سے قبل اسمبلی توڑنے کی سمری دستخط کر کے بھیج دیں گے۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
وزیر تعلیم خیبر پختون خوا شہرام خان ترکئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ آج کا خیبر پختون خوا کی کابینہ کا اجلاس آخری تھا۔اپنی وزارت کی کارکردگی بتاتے ہوئے ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے پرائمری اسکول کے 51 ہزار 700 اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی ہے۔
وزیر تعلیم خیبر پختون خوا شہرام خان ترکئی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہم نے پرائمری اسکول کے اسکیل کو 12 سے بڑھا کر 14 کر دیا ہے۔