حکومت 50 سال کا توشہ خانہ کا ریکارڈ کیوں نہیں دے رہی، اسد عمر
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عدالت نے جو 50 سال کا توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا تھا، حکومت ابھی تک کیوں نہیں دے رہی؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں کہ سب چور بے نقاب ہو جائیں گے؟
عدالت نے جو 50 سال کا توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا تھا، حکومت ابھی تک کیوں نہیں دے رہی؟ کانپیں ٹانگ رہی ہیں کہ سب چور بے نقاب ہو جائیں گے؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 17, 2023
انہوں کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے 15شعبوں میں جولائی تا نومبر ترقی کی شرح منفی رہی، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے 4 شعبوں میں صفر نمو ہے۔
Out of 22 sectors of large scale manufacturing, 15 have negative growth in jul to nov . 4 have zero growth. The devastation is widespread across the industrial landscape
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 17, 2023
اسد عمر کا کہنا ہے کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ پچھلے سال کے مقابلے میں سکڑتی جا رہی ہے، ہر گزرتا دن پاکستان کو مزید تباہی میں دھنسا رہا ہے۔