2 ہفتوں میں حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے، فواد چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انشاء اللّٰہ اگلے 2 ہفتوں میں وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل قومی انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی طرف اہم قدم ہو گا۔
7 2 2 300x110
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات کا ڈنکا بجے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اصل معاملہ سیاسی استحکام کا ہے، معاشی استحکام اتنا بھی مشکل نہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج رات 12 بجے سے قبل اسمبلی توڑنے کی سمری دستخط کر کے بھیج دیں گے۔