کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے نفرت کی سیاست مسترد کردی، بلاول بھٹو
کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد بلاول بھٹو نے سوشل میڈی پر اپنے بیان میں کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے زبردست اعتماد پر شکرگزار ہوں، پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اپنی عوامی مقبولیت ثابت کردی۔
کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کرکے کارکردگی کو ووٹ دیا ہے، عوام کے زبردست اعتماد پر شکرگزار ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر اپنی عوامی مقبولیت ثابت کردی، منتخب جیالے نمائندوں کو کہتا ہوں کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں اپنا بہترین کردار ادا کریں۔ pic.twitter.com/YQOLldPOyw
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 17, 2023
انہوں نے کہا کہ منتخب جیالے نمائندے عوامی مسائل کے حل میں بہترین کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے مطابق حیدرآباد اور کراچی میں پیپلزپارٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کراچی میں جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر رہی ہے۔