سوہا علی خان کی بیٹی کا ’ہانیہ عامر‘ سے موازنہ کیوں کیا جارہا ہے؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوہا علی خان آج کل اپنی بیٹی عنایہ کے ساتھ گوا میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔سوہا علی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گوا سے اپنی بیٹی کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں دونوں ماں بیٹی کو خوشگوار مزاج میں ببل باتھ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرا یہ خوشگوار مزاج خراب مت کریں!

اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔کچھ صارفین نے سوہا علی خان کی بیٹی کی ڈمپلز والی مسکراہٹ کا موازنہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کرتے ہوئے اُنہیں’چھوٹی ہانیہ عامر‘ قرار دے دیا ہے۔
کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سوہا علی خان کو حال ہی میں اداکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ ایمیزون پرائم کی ویب سیریز ’ہش ہش‘ میں دکھاگیا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اب وہ فلم’چھوری 2‘ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

Recent Posts

لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید…

4 mins ago

بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس…

14 mins ago

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عدالت نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی…

20 mins ago

توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی…

28 mins ago

ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

رسال پور(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی…

37 mins ago

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے…

43 mins ago